حیدرآباد ۔ 28 نومبر (ایجنسیز) حیدرآباد کے ایک انجینئرنگ گریجویٹ اور ایک ٹیک اسٹوڈنٹ کو پولیس نے جمعرات کے دن ایک ایرگن رکھنے پر پکڑ لیا۔ انجینئرنگ کی تکمیل کرنے والے 24 سالہ مخدوم اعظم اور 22 سالہ مظفراحمد ملک جو الحبیب انجینئرنگ کالج، چیوڑلہ میں انجینئرنگ سال دوم کا طالب علم ہے۔ یہ دونوں عیدی بازار، یاقوت پورہ میںرہنے والے ہیں۔ چہارشنبہ کو یہ دونوں اعظم کے خاندان کے فارم ہاؤز کو گئے تھے جو چریالہ ولیج، سنگاریڈی منڈل، ضلع میدک میں واقع ہے۔ وہ اپنے ساتھ ایک ایرگن لے گئے جسے انہوں نے حیدرآباد میں خریدا تھا۔ جب وہ فارم ہاؤز سے ایک اسکوٹر پر حیدرآباد واپس ہورہے تھے تو پٹن چیرو پہنچنے پر وہ ان کی اسکوٹر سے نیچے گر گئے جب وہ نیچے گرے تو ایرگن جو ان کے کپڑوں کے اندر چھپی ہوئی تھی باہر آ گئی اور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پٹن چیرو انسپکٹر لنگمیشور نے کہا کہ ہم نے ان کی شناخت اور ایرگن کی خریدی کی رسید کی تصدیق کی۔ ہم نے ان کے والدین کو طلب کرکے ان کی موجودگی میں ان نوجوانوں کی کونسلنگ کی۔ ان دونوں کو ان کی جانب سے ضمانت فراہم کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔