مونٹریال۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرکینیڈا کا ایک جیٹ آج نوا اسکوٹیا میں ہیلی فیاکس کے اصل ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد رن وے سے اُتر گیا جس کے نتیجہ میں زخمی کم سے کم 23 مسافرین کو دواخانہ سے رجوع کردیا گیا۔ اس ایرلائنس ادارہ نے قبل ازیں ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ٹورنٹو سے روانہ ہونے والا یہ طیارہ AC624 ہیلی فیاکس ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد رن وے سے اُتر گیا لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم کینیڈا کے اس مشرقی شہر میں اس وقت شدید برفباری جاری تھی اور کم بصارت کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔