حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کاپوریشن کی ایرکنڈیشنڈ بسوں میں سفر مہنگا ہوجائے گا کیوں کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سرویس ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح اسٹیٹ آر ٹی سی پر سالانہ چھ کروڑ روپئے کا زائد بوجھ پڑے گا اور آر ٹی سی یہ بوجھ ظاہر ہے کہ مسافرین پر ڈال دے گی ۔ سرویس ٹیکس امکان ہے کہ ماہ جون سے لاگو ہوگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی مزدور یونین نے مرکز کے اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک ، ٹاملناڈو اور مہاراشٹرا کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنس کو کافی نقصان ہوگا ۔۔