ایرپورٹ کے قریب پٹاخوں کی فیکٹری میں آتشزدگی

حیدرآباد 24 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ باؤنڈری وال کے قریب پٹاخوں کی فیاکٹری میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔ یہ فیاکٹری دھرماگری مندر کے بالکل قریب واقع ہے اور اِس پر کوئی بورڈ آویزاں نہیں کیا گیا جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ غیرقانونی طور پر اِسے چلایا جارہا ہے۔ آج آتشزدگی واقعہ کے بعد یہاں فیاکٹری کی موجودگی کا پتہ چلا۔ایرپورٹ باؤنڈری وال کے قریب اِس فیاکٹری کے سبب سکیوریٹی پہلوؤں سے بھی خطرات لاحق ہیں۔ تاہم حکام نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔