ایرپورٹ پر 9کیلو سونا ضبط

کوزی کوڈ۔/2جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کسٹمس حکام نے آج طیرانگاہ پر ایک مسافر کو گرفتار کرکے 2.45کروڑ روپئے مالیتی 9کلو سونا ضبط کرلیا۔ یہ مسافر دوبئی سے یہاں پہنچا تھا۔ کوزی کوڈ کے ایک شہری سادات نے ایک کیلو وزنی 9سونے کے بسکٹ ریچارجیبل فیانس اور ایمرجنسی لیمپس میں چھپائے تھے۔ کسٹمس حکام نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سی این رویندرن اور سپرنٹنڈنٹ گریش بابو کی زیر قیادت ایک ٹیم نے ایر انڈیا اکسپریس فلائیٹ کے ذریعہ آج صبح 5.15بجے کاری پور انٹرنیشنل ایر پورٹ پہنچنے والے مسافرین کی چیکنگ کے دوران سونے کا پتہ چلایا۔