نئی دہلی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مسافروں کے ہینڈ بیگیج پر مہر لگانے کا طریقہ 7 بڑے ایرپورٹس بشمول دہلی و ممبئی ، بنگلورو، حیدرآباد، کولکتہ، کوچن اور احمدآباد پر یکم ؍ اپریل سے برخاست کردیا جائے گا۔ سی آئی ایس ایف کے سربراہ نے کہا کہ ایسا کرنے سے مسافرین کے تجربہ میں اضافہ ہوگا اور انہیں صیانت سے پاک بلارکاوٹ ماحول کا احساس پیدا ہوگا۔ ایرپورٹ کی صیانت کے ذمہ دار ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ 300 سے زیادہ اسمارٹ اور انتہائی واضح تصویر لینے والے سی سی ٹی وی کیمرے ان ایرپورٹس پر نصب کئے گئے ہیں جن کی تعداد 80 ہے۔ یہ کیمرے پی ٹی زیڈ سہولت بھی رکھتے ہیں۔