ایرو انڈیا کا کسی بڑے معاہدے کے بغیر اختتام

بنگلورو۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایشیاء کا سب سے بڑا ایر شو ’ایرو انڈیا‘ اختتام پذیر ہوگیا، لیکن جیسا کہ توقع کی جارہی تھی کہ اس دوران بڑے معاہدے طئے پائیں گے؟ لیکن کوئی بڑا معاہدہ طئے نہیں پایا۔ دو روزہ ایر شو فوجی ہوائی اڈہ یلاہنکا میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں طیاروں کے زبردست فضائی کرتب دیکھے گئے۔ دو روزہ ایر شو میں تقریباً 3 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ یہ دو سالہ پانچ روزہ تقریب کی دسویں سالگرہ تھی جس کا آغاز چہارشنبہ کے دن ہوا تھا جس میں وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی خود انحصاری اور دفاعی شعبوں کے لئے درآمدات سے آزادی کی پرزور تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ’میک اِن انڈیا‘ مہم اسی مقصد سے ہے کہ ہم اپنی دفاعی ضروریات کی خود اپنے طور پر تکمیل کریں۔