ایرو اسپیس ٹکنالوجیز حادثات کی روک تھام میں معاون

کیپٹن ایس این ریڈی کا اظہارخیال
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کیپٹن ایس این ریڈی سی ای او ، اے پی آوئیشن اکیڈیمی نے کہا کہ ایرو اسپیس ٹکنالوجیز میں ایڈوانسس سے سیولین اپلیکیشنس میں بڑی حد تک مدد ہوئی اس سے نہ صرف حادثات کی شرح میں کمی ہوئی بلکہ قیمتی وسائل کو بچانے میں بھی مدد ہوئی ۔ آج یہاں انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس کے زیر اہتمام سیولین اپلیکیشنس آف ایرواسپیس ٹکنالوجیز پر منعقدہ دو روزہ کل ہند سمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریڈی نے جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ ایرواسپیس انڈسٹری میں ہوئی جدید پیشرفتوں کے بارے میں بتایا ۔ قبل ازیں مہمان اعزازی پروفیسر بی سدھیر پریم کمار ، پروفیسر شعبہ میکانیکل انجینئرنگ ، جے این ٹی یو حیدرآباد نے مخاطب کیا ۔ وائی سرینواس راؤ ، چیرمین ٹیکنیکل ایونٹس کمیٹی نے دو روزہ ورکشاپ کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔۔