حیدرآباد4ستمبر (یواین آئی ) ایر مارشل اروندرا سنگھ بٹولا نے ایرفورس اکیڈیمی ،ڈنڈی گل، حیدرآباد کے کمانڈنٹ کے طورپر ذمہ داری سنبھال لی۔ انہیں وائیو سینا میڈل، وشیشٹ سیوا میڈل، دیاگیاتھا۔ اکیڈیمی ہندوستانی فضائیہ کا سرکردہ تربیتی ادارہ ہے ۔ اروندراسنگھ بٹولا نے 1981 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کھڑکواسلا سے گریجویشن کی تکمیل کی اورانہیں 1982میں ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر اسٹرنگ میں ملازمت حاصل ہوئی تھی۔