یروشلم ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایرل شیرون کی حالت انتہائی نازک ہو گئی ہے۔ وہ گزشتہ آٹھ برسوں سے کوما کی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شیرون کی حالت تقریباً دو ہفتے قبل زیادہ خراب ہو گئی جب ان کے گردوں اور بعض دیگر اہم اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اسپتال میں ان کے معالجین نے بھی عملاً ان کی زندگی سے مایوسی کے اشارے دیدیئے ہیں۔ تاہم مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ شیرون جو کہ اسرائیلی تاریخ کی انتہائی متنازعہ شخصیت ہیں، انہیں آٹھ برس پہلے برین ہیمرج ہوا تھا، جس کے بعد سے آج تک وہ غشی کی حالت میں ہیں۔ وہ اسرائیل کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ فلسطینی عوام کے خلاف اپنی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے انہیں اسرائیل میں بلڈوزر کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اسامہ کے باڈی گارڈ کی رہائی متوقع
واشنگٹن ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مقتول القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے سابق یمنی باڈی گارڈ جو زائد از ایک دہے سے کیوبا کی جیل میں زیرحراست ہے، ان کی رہائی کو امریکی حکومت کے ایک پیانل نے منظوری دیدی ہے۔