واشنگٹن،24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر براک اوباما کے ساتھ خصوصی صدارتی طیارہ ’ایرفورس ون‘ میں اپنے سفر کے امکان پر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہندنژاد امریکی رکن کانگریس ایمی بیرا نے کہا کہ ’’صدر اوباما کی جانب سے اپنے بے مثال و تاریخی دورۂ ہند کے موقع پر سفر میں شمولیت کیلئے مجھے مدعو کئے جانے کو میں اپنے لئے عظیم اعزاز سمجھتا ہوں‘‘۔ موجودہ کانگریس میں وہ واحد ہند ۔ امریکی رکن ہیں۔