نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے آج ایرسیل۔ میاکسیز منی لانڈرنگ کیس میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریسلیڈر پی چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے چارج شیٹ میں مختلف جگہوں پر سابق مرکزی وزیر چدمبرم کے نام کا تذکرہ کیا ہے۔ تاہم انہیں اس کیس میں ایک ملزم کے طور پر صف آراء نہیں کیا گیا۔ ایجنسی کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج روبی الکاگپتا کے پاس داخل کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں انہیں ملزم نہیں قرار دیا گیا۔ کارتی چدمبرم کے علاوہ اس ایجنسی نے ایڈوانٹیج اسٹرائیک کنسلٹنسیز پرائیویٹ لمیٹیڈ اور اس کے ڈائرکٹرس کے نام بھی کئے ہیں۔ عدالت نے اب اس معاملہ پر غور کرنے کیلئے 4 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔