جکارتہ ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی غوطہ خوروں نے آج ایر ایشیاء طیارہ حادثہ کے مزید 6 مہلوکین کی نعشیں برآمد کی ہیں اس طرح ڈسمبر کے اواخر سے اب تک دستیاب ہونے والی نعشوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔ دو نعشیں جاوا کے سمندر کی تہہ میں طیارہ کے ملبہ میں دبی ہوئی ملیں، ایک نعش بچاؤ کارکنوں نے کل برآمد کی ۔ آخر موسمی حالات کی وجہ سے نعشوں کی تلاش میں وقفہ پیدا ہوا تھا۔