ایرایشیا حادثہ کے بعد شہری ہوا بازی شعبہ کے خلاف کارروائی

پنگ کلاں بوند (انڈونیشیا) ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی وزارت حمل و نقل میں ایرایشیا کے طیارہ کو مناسب پرمٹ کے بغیر پرواز کی اجازت دینے والے ہر شخص کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ایرپورٹ کے آپریٹر اور کنٹرول ٹاور میں تعینات عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ تمام ایرلائنس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ وہ حفاظتی قواعد کی خلاف ورزی تو نہیں کررہے ہیں۔ کارگذار ڈائرکٹر جنرل فضائی حمل و نقل نے کہا کہ کون جانتا ہیکہ دیگر ایرلائنس بھی ایرایشیاء کی طرح پروازیں کررہے ہیں۔