تہران ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانی ماہرین نے ہیوی واٹر کے اراک جوہری ری ایکٹر کی از سر نو تعمیر شروع کر دی ہے۔اس بارے میں ایران کی تنظیم برائے جوہری توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق بات ری ایکٹر کے اس حصہ کا از سر نو انتظام کیا جارہا ہے جہاں جوہری سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔توقع ہے کہ 6 فریقی مصالحت کار اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے میں اراک جوہری ری ایکٹر کے معاملے پر اختلافات سامنے آئیں گے۔ مغرب اصرار کر رہا ہے کہ اس ری ایکٹر کو منجمد کر دیا جائے کیونکہ اس کے ذریعے جوہری ہتھیاروں کی پیداوار کے لیے درکار پلوٹونیم تیار کیا جا سکتا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ اراک ری ایکٹر تہران میں واقع تحقیقاتی ری ایکٹر کی جگہ لے لے گا جو طبی مقاصد کے لیے زیر استعمال ہے اور جس کے استعمال کی مدت پوری ہو رہی ہے۔اراک جوہری ری ایکٹر اور کچھ دیگر معاملات پر اختلافات کے باعث 6 رکنی مذاکرات کار اور ایران متعین مدت یعنی 20 جولائی تک جوہری مسئلہ سے متعلق حتمی معاہدہ تیار کرنے میں ناکام رہے۔ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ماہ ستمبر کے وسط میں نیو یارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔
زرداری ، بلاول کا دورہ ٔچین
بیجنگ ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق پاکستانی آصف علی زرداری اور ان کے فرزند بلاول نے آج ایک سرکردہ چینی لیڈر سے ملاقات کی جبکہ وطن میں سیاسی بحران گہرا ہوتا جارہا ہے۔ زرداری جو اپنے دورِ صدارت کے دوران چین کا وقفہ وقفہ سے دورہ کرتے رہے، انہوں نے چائنا پیپل پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس کے چیرمین یو زینگ شینگ سے ملاقات کی، جو چینی کمیونسٹ پارٹی کے چوتھے درجہ کے رکن ہیں۔