واشنگٹن ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا کہ وہ تابکاری یورانیم کی برآمدات کیلئے ایران پر اپنے تحدیدات نافذ کرنا شروع کرے گا ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیوکلیر معاہدہ مسترد کردینے کے بعد بھی امریکہ نے بعض رعایتیں دیں تھی تاکہ اس کی بقاء ہوسکے ۔ نیوکلیر معاہدے کے تعلق سے ایرانیوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی کے درمیان اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے کہا کہ تہران نے امریکہ کے احکامات کی تعمیل کی ہے لیکن اس سے معیشت میں بہتری نہیں آئے گی ۔ ٹرمپ نظم و نسق نے تیزی سے تحدیدات نافذ کئے ہیں ۔ 2015 ء کے معاہدے کے تحت جس پر سابق صدر بارک اوباما کے تحت دوبارہ بات چیت کی گئی تھی اب بھی یوروپی یونین کی جانب سے مضبوط تائید حاصل ہے ۔ ایران کو صرف 300 کیلو گرام یورانیم رکھنے کی اجازت ہے تاکہ وہ تابکاری کا مرحلہ 3.67 فیصد تک برقرار رکھ سکے ۔