واشنگٹن ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان اب تک کئی راؤنڈ کے سرگرم مذاکرات کے بعد، امریکہ نے آج کہا ہے کہ تہران کیلئے آنے والا ہفتہ ایک ایسا موقع ہے جب وہ دنیا کے ان خدشات کا خاتمہ کرسکتا ہے کہ جو ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں پایا جاتا ہے ۔ ڈپٹی نیشنل سیکوریٹی اڈوائزر بین روڈس نے ایران سے کہا کہ 6 عالمی طاقتوں ، بشمول امریکہ ، فرانس ، برطانیہ ، روس، چین اور جرمنی ، چین 5+1 کہا جاتا ہے ، کے ساتھ مذاکرات سے قبل ’’صحیح پسند‘‘ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں آنے والے ہفتہ میں ایران کیلئے اب ایک چوائس ، ایک پسند ہے ، وہ اس بات کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور ثابت کرسکتے ہیں کہ ان کا نیوکلیئر پروگرام مکمل طور پر امن ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور 5+1 نے یہ واضح کردیا ہے کہ ہم ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام کا احترام کریں گے۔