ایران کے میزائل ٹسٹ کی فرانسیسی مذمت

پیرس، 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے ایران کے درمیانی فاصلے کی بیلسٹک میزائل ٹسٹ کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو اشتعال انگیز اور غیر مستحکم کرنے والا بتایا۔ فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا‘‘ فرانس اس حقیقت سے فکر مند ہے کہ گذشتہ ہفتہ کو ایران نے ایک درمیانی فاصلے کی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
فرانس ان اشتعال انگیز اور غیر مستحکم کرنے والی کارروائی کی مذمت کرتا ہے ’’۔ترجمان نے بتایا کہ ایران کا میزائل پروگرام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل نہیں کیا اور فرانس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے ایران سے بیلسٹک میزائل کے ٹیسٹ سے متعلق تمام سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہفتہ کو کہا کہ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرکے ایک درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231، جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل کسی بھی قسم کی بیلسٹک میزائل سے متعلق کسی بھی سرگرمی سے منع کرتا ہے ۔ایران کی وزارت خارجہ نے مسٹر پومپیو کے ان بیانات کی تردید کی کہ ایران کا میزائل پروگرام مبینہ طور پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے ۔