لندن۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ایران میں مشہد شہر کے 76 کلومیٹر جنوب۔جنوب مشرقی حصہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 6.1 درج کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے نے آج بتایا کہ یہ جھٹکا کل محسوس کیا گیا۔ زلزلہ 33 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس میں کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔