ماسکو ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ چین اور ماسکو کی قیادت میں قائم علاقائی اقتصادی و سیکیورٹی تعاون کے لیے قائم کردہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرپوتن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے تنازعہ کے حل اور اقوام متحدہ کی تہران پرعائد پابندیاں اٹھنے کے بعد ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی راہ کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ہے۔