ایران کے سابق نائب صدر کو پانچ سال کی سزا

تہران ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سابق نائب صدر محمد رضا رحیمی کو بدعنوانی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ’اِرنا‘ کے مطابق ملک کی عدالت عظمیٰ نے رحیمی کو دس ارب ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ یہ رقم یورو میں تقریباً سوا تین لاکھ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں تقریباً نو لاکھ یورو تلافی کے طور پر بھی ادا کرنا ہوں گے۔ رضا رحیمی سابق صدر محمود احمدی نژاد انتظامیہ کے واحد نمائندہ ہیں، جنہیں عدالت نے سزا سنائی ہے۔ اُن کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی خبریں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں۔