تہران۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی پارلیمنٹ صدر حسن روحانی سے ملک کی گرتی ہوئی معیشت اور کرنسی کے بارے میں سوالات پوچھنے کیلئے ایک خصوصی سیشن کے انعقاد کا منصوبہ بنارہی ہے۔ پارلیمنٹ کی ویب سائیٹ کے مطابق صدر حسن روحانی کو سوالات کے جوابات دینے ایک کھلے سیشن میں شرکت کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ حسن روحانی حکومت نے سنٹرل بینک گورنر کو پہلے ہی تبدیل کردیا ہے اور کرنسی کی قدر میں اضافہ کیلئے دیگر اقدامات بھی کئے ہیں جس کی قدر میں جاریہ ہفتہ مزید گراوٹ آئی ہے۔ امریکہ نے جب سے ایران کے نیوکلیئر معاہدہ سے دستبرداری اختیار کی ہے اور ایران پر نئی تحدیدات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس وقت سے ایرانی کرنسی کی قدر گراوٹ کا شکار ہے۔ ایران نیوکلیئر معاہدہ کو بچانے کیلئے معاہدہ کے دیگر شراکت دار ممالک سے بات چیت کررہا ہے جبکہ ایران میں بیروزگاری کی شرح بھی 12.5% ہوگئی ہے۔