تہران ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایران کی نئی پارلیمنٹ میں علماء سے زیادہ خواتین ہوں گی ۔ جب کہ اس کے ارکان کی تقریب حلف برداری جاریہ ماہ منعقد کی جائے گی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا اس سے ملک کی ترقی پذیر سیاست کا پتہ چلتا ہے ۔ کل کے سرکاری انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصلاح پسند اور اعتدال پسند سیاست دانوں میں جنہیں صدر حسن روحانی کی تائید حاصل ہے دوسرے مرحلے کی پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔