ایران کی نیوکلیئر مہلت میں توسیع کی چینی مخالفت

تہران۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں معاہدے کے لئے دی ہوئی قطعی آخری مہلت میں مزید توسیع کا مخالف ہے۔ وزیر خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت ایک تاریخی موقع ہے تاکہ اس دیرینہ تنازعہ کی یکسوئی کی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں پیشرفت کررہی ہے، تاہم یہ ایک مشکل اور پیچیدہ تنازعہ ہے جو یکسوئی کے قریب ہے۔ اگر مزید مہلت دی جائے تو یہ تنازعہ برقرار رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں ایران پر الزام عائد کرتی ہیں کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار تیار کررہا ہے جب کہ ایران کا ادعا ہے کہ اس کا پروگرام برقی توانائی کے لئے ہے۔