ایران کی نیتن یاہو کے خطاب پر شدید تنقید

تہران ، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی نے یاہو کے خطاب کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ خود جوہری ہتھیار رکھتے ہوئے اسرائیل کو اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ یاہو نے خبردار کیا تھا کہ کسی قسم کا بھی اتفاق رائے تہران حکومت کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک نہیں سکے گا۔ یاہو نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کو متبادل منصوبہ پیش کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔