واشنگٹن ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حکام نے ایران میں قید چار امریکی شہریوں میں سب سے زیادہ معمر باقرنمازی کو انسانی بنیادوں پر جیل سے چار روز کیلئے رہا کیا ہے۔ دریں اثناء نمازی کے وکیل جارڈ جینسر نے بتایا کہ 81 سالہ سابق یونیسف عہدیدار باقر نمازی ایران چھوڑ کر نہیں جاسکتے جبکہ ذرائع ابلاغ سے بات کرنے کی بھی انہیں اجازت نہیں ہے۔ باقر نمازی کے فرزند شیامک نمازی جو ایک بزنس کنسلنٹنٹ ہیں، ہنوز جیل میں ہیں۔