ایران کیساتھ روسی نیوکلیئر تعاون پر عائد امتناع برخاست

ماسکو ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ولادیمیر پوٹن نے آج روس کی کمپنیوں پر ایران کے افزودگی کے مقامات پر تعاون پر عائد امتناع برخاست کردیا ہے۔ جب وہ ایران کے اولین دورہ پر تھے، جو 2007ء کے بعد کسی روسی قائد کا پہلا دورہ ایران تھا۔ روس ۔ ایران نیوکلیئر تعاون پر عائد امتناع برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اب روس کی کمپنیاں بھی نیوکلیئر برآمدات اور 300 کیلو گرام سے زیادہ یورینیم کی افزودگی کے سلسلہ میں اپنی سرگرمیاں شروع کرسکتی ہیں۔ اس کے بدلہ میں ایران قدرتی یورینیم روس کو برآمد کرے گا۔ گذشتہ جولائی میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کا نیوکلیئر معاہدہ ہوچکا ہے جس کے تحت اسے ان سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی۔