واشنگٹن 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایران کے زائداز دو درجن اہم اداروں اور افراد پر سخت ترین پابندیاں عائد کردیا۔ جس سے دو دن قبل اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے بیلسٹک میزائیل تجربہ پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔