تہران ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج عہد کیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کبھی کسی کے سامنے میں بھی جھکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے مطالبات کے آگے سر نہیں جھکایا جائے گا چاہے اس کے نتیجہ میں ایران کے دیگر ممالک سے تعلقات کشیدہ کیوں نہ ہوجائیں۔ فی الحال ایران کے تعلقات امریکہ سے کشیدہ ہیں۔