ایران کو نیوکلیئر معاہدہ کی توقع: وزیر خارجہ ایران

تہران۔ 18؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر خارجہ ایران محمد جواد ظریف نے آج کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کی ہنوز اُمید موجود ہے، حالانکہ جاریہ ہفتہ مذاکرات کا دور سخت رہ چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدہ ممکن ہے، لیکن اندیشے بھی بہت زیادہ ہیں۔ موجودہ موقع اگر ضائع ہوجائے تو 2005ء جیسی صورتِ حال پیدا ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ہے کہ ایران کا عالمی طاقتوں کے ساتھ اس سلسلہ میں دیرینہ تنازعہ ہے۔

ویتنام میں مخالف چین فسادات
بیجنگ۔ 18؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین نے آج کہا کہ ویتنام سے 3 ہزار سے زیادہ چینی شہریوں کا تخلیہ کروادیا گیا ہے، کیونکہ ملک گیر سطح پر مخالف چین فسادات پھیل گئے ہیں۔ چینی تاجروں کو بیجنگ کی متنازعہ جنوبی بحر چین کے پانی میں تیل کا کنواں کھودنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔