ایران کو روسی میزائلس کی فروخت پر امتناع برخاست

ماسکو ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج ایران کو سربراہ کئے جانے والے عصری ایس ۔ 300 فضائی دفاع کے میزائیل نظاموں کی فروخت پر عائد امتناع برخاست کردیا۔ کریملین کے بموجب ایران کے مغربی ممالک کے ساتھ اپنے نیوکلیئر پروگرام پر معاہدہ کرلینے کے بعد صدر پوٹن نے ایک صدارتی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے روسی میزائیلس کی ریران کو منتقلی پر عائد امتناع برخاست کردیا۔ دوسرے اپنے زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائیلس کی ایران کو منتقلی 2010ء سے روک دی تھی جبکہ اقوام متحدہ نے ایران پر نیوکلیئر پروگرام کی بنا پر تحدیدات عائد کرتی تھیں۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ہتھیار ایران کو منتقل کرنا بند کردیا تھا۔ ایران نے 4 ارب امریکی ڈالر کا مقدمہ روس کے خلاف جنیوا کی ثالثی عدالت میں دائر کردیا تھا۔ امتناع برخاست کرنے کا فیصلہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے معادہہ کے بعد کیا گیا ہے۔