ایران کو انتباہ دینے ‘کہیں بھی جانے تیار : اسرائیل

یروشلم۔25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج صدر امریکہ بارک اوباما کے اختیارات کی اہمیت کم کرنے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ری پبلکن ارکان امریکی کانگریس کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے ۔ وہ امریکی کانگریس کو خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو نیوکلیئر صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کیلئے اور اسے انتباہ دینے کیلئے کہیں بھی جانے کیلئے تیار ہے ۔ امریکہ کے اسپیکر جان بونر نے نتن یاہو کو اوباما انتظامیہ سے بات چیت سے قبل امریکی کانگریس کو مارچ میں خطاب کرنے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے پہلے صدر امریکہ بارک اوباما پر برسرعام سخت تنقید کی ہے ۔

ناکام اوباما کے تبصرہ پر شمالی کوریاکا جوابی وار
سیول ۔25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا نے آج صدر امریکہ بارک اوباما کو ’’ناکام‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا پر ان کا الزام شمالی کوریا سے اُن کی دشمنی کے وہم کا نتیجہ ہے ۔ وزارت خارجہ شمالی کوریا کا یہ بیان صدر امریکہ بارک اوباما کی جانب سے شمالی کوریا کی حکومت کے ناکام ہوجانے اور دنیا کی سب سے زیادہ الگ تھلگ ‘ تحدیدات کی شکار اور دیگر تمام ممالک سے کٹ جانے والی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ جوابی وار کرتے ہوئے شمالی کوریا نے کہا کہ ناکام صدر امریکہ کا حالیہ تبصرہ صرف ایک بے بس شخص کی چیخ و پکار ہے ‘ درحقیقت وہی ناکام صدر ہیں ۔