شنگھائی۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں ایک جامع معاہدہ کی امکان ہے کہ 20جولائی تک تکمیل ہوجائے گی ۔ صدر ایران حسن روحانی نے کہا کہ مہلت کے خاتمہ سے قبل معاہدہ متوقع ہے ۔ وہ ایک ترجمان کے ذریعہ فارسی میں بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا مقصد حاصل کرلیں گے ۔ ان کا تبصرہ واضح طور پر ویانا میں گذشتہ ہفتہ مذاکرات کے چوتھے دور کے ناکام ہونے کے بارے میں تھا ۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے نگرانکار کا کہنا ہے کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ایران نے اس دعویٰ کی سختی سے تردید کی ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ معاہدہ کیلئے وقت درکار ہے ۔چین کی علاقائی صیانتی فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد صدر ایران پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے چند ہی مرحلوں میں تنازعہ کی یکسوئی ناممکن ہے۔