ایران کا میزائل تجربہ ناقابل قبول: امریکی سفیر نکی ہیلی

جنیوا۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں امریکہ کی نو تعینات سفیر نکی ہیلی نے ایران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن پہلے اس کی طرف سے کیا گیا میزائل کا تجربہ ناقابل قبول ہے اور امریکہ اسے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی خیال کرتا ہے ۔  ایران پر سلامتی کونسل کے غور و خوض کے بعد محترمہ نکی ہیلی نے صحافیوں سے کہاکہ ’’میں دنیا بھر کے لوگوں کو بتاؤں گي کی یہ معاملہ کچھ ایسا ہے جس کے بارے میں آپ کو آگاہ کیا جانا چاہیے ۔ہم اس معاملے پر آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں‘‘۔  دوسری جانب ایران نے اس مسئلے کے دفاع میں کل کہا تھا کہ وہ بیلسٹک میزائل کا استعمال دوسرے ملک پر حملے کے لئے نہیں کرے گا۔یہ میزائل پروگرام عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔