ایران کا اوپیک کو یکطرفہ پیداوار میں اضافے سے گریز کا مشورہ

تہران ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج اوپیک کے رکن ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ یکطرفہ اقدامات سے گریز کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں روزانہ 10 لاکھ بیارلس سے زیادہ اضافہ نہ کریں ۔ ایک دن قبل صدر امریکہ اور ملک سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں اضافے سے اتفاق کیا ہے ۔