تہران ۔ 22اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرنے کا معاملہ، ایران نے امریکہ کو خبردار کر دیا، ایران کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دے گا۔نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر امریکا 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرتا ہے تو ایران بھر پور طریقے سے افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔
امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی،225گرفتار
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک میں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسٹمنٹ کے عہدیداروںنے گذشتہ ہفتے 6روزہ ا?پریشن میں 225 تارکین وطن خصوصی طور پر مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کی بنیاد پر ریسٹورینٹس، پیٹرول پمپ اور دیگر مقامات پر کام کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تاہم عہدیداروںنے ان گرفتاریوں کو ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔
امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسٹمنٹ حکام کے مطابق14 اپریل کو ختم ہونے والا 6روزہ کارروائی نیویارک سٹی، لانگ آئی لینڈ اور ہڈسن ویلی میں کیا گیا۔، جس میں کل 225 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کو امریکی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی سی ای کے مطابق گرفتار 225میں سے 180 کے خلاف بغیر لائسنس یا نشے کی حا لت میں گاڑی چلانے اور دیگر مجرمانہ نوعیت کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت تھے جب کہ 80افراد ایسے ہیں جن کے ملک سے اخراج کے حتمی آرڈرجاری ہوچکے ہیں یاانہیں پہلے ڈی پورٹ کیا جاچکا تھا لیکن وہ چھپ چھپا کر کسی طرح ملک میں واپس آگئے تھے۔ آئی سی ای حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مقامی حکام اور پولیس کا تعاون حاصل نہیں۔ تاہم ڈائریکٹر برائے ای ار او نیویارک تھامکس ارڈیکر کے مطابق عدم تعاون کے باوجود ہمارے ملازمین کی سخت محنت سے اہداف حاصل ہو رہے ہیں۔