واشنگٹن 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ سینیٹ میں آج اتفاق رائے سے ایران پر تازہ تحدیدات عائد کرنے کیلئے ووٹنگ ہوئی بشرطیکہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ نیو کلیئر معاہدہ کے دوران کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ ایران کے نیو کلیئر معاہدہ کیلئے بات چیت کا اہم دور چل رہا ہے جبکہ سینیٹ ری پبلکن مارک کرک کی جانب سے متعارف ترجیح قرارداد کی 100 کے مقابلے 0 سے مخالفت کی گئی ۔ بجٹ سیشن کے دوران یہ قرار داد متعارف کی گئی تھی ۔ اسی دوران مسٹر کرک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلوم ہونے پر کہ ایران کے ساتھ نیو کلیئر معاہدہ پر مزید پیشرفت ہوئی ہے تو ہم اپنے 100 سینئرس کو یاد دلائیں گے کہ انہوں نے ایران کی مخالفت میں ووٹ دیا تھا ۔ کرک اور سینیٹ ڈیموکریٹ رابرٹ منینڈیز نے ایران کے ساتھ نیو کلئیر معاہدہ کی بات چیت کی ناکامی کی صورت میں ایک علحدہ قانون سازی کا خاکہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت ایران پر بتدریج تحدیدات کا نفاذ کیا جائے گا ۔ فی الحال ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کی بات چیت کے نتیجہ کا انتظار ہے ۔ بات چیت کا آغاز جمعرات کو سوئٹزر لینڈ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اُن کے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے درمیان ہوچکا ہے۔