ایران پر نئی امریکی تحدیدات عائد

واشٹگن /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کئی کمپنیوں اور افراد پر ایران کے متنازعہ نیو کلیئر پروگرام میں مدد فراہم کرنے، دہشت گردی کی تائید کرنے یا عالمی تحدیدات سے انحراف کرنے کے الزام میں ان پر تازہ تحدیدات عائد کردیں۔ قومی صیانتی کونسل کی ترجمان کیٹلین ہیڈن نے کہا کہ یہ اقدامات پہلے سے موجود ایران پر تحدیدات کے علاوہ ہوں گے۔ امریکہ نئے P5+1 شرکاء کے ساتھ طویل مدتی تعاون کا پابند ہے۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان اقدامات سے متنازعہ نیو کلیئر پروگرام کا جامع حل برآمد ہوگا اور پائیدار امن قائم ہوگا۔