دی ہیگ ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران پر عائد نئی امریکی تحدیدات پر اقوام متحدہ کی بڑی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر تین ہفتہ قبل تحدیدات عائد کئے تھے جس کی بناء پر سال 2015ء کے اہم معاہدہ سے امریکہ نے دستبرداری اختیار کی تھی اور اب دوسرے مرحلہ کے تحدیدات، اوائل نومبر 2018ء میں عائد کئے جائیں گی جس میں ایران کی شہ رگ ’’تیل اور توانائی شعبہ‘‘ کو نشانہ بنایا جائے گا۔ تہران نے آئی سی جے میں اس سے قبل بھی اواخر جولائی 2018ء میں معاملہ درج کروایا تھا جس میں ہیگ کے ٹریبونل ججس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے تحدیدات کو برخاست کروائیں جسے تہران نے ’’انتقام‘‘ سے تعبیر کیا تھا۔ امریکہ سے عائد تحدیدات سے نقصانات کی پابجائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحدیدات کو یکطرفہ قرار دیا تھا۔ اگرچیکہ تمام ممالک نے ٹرمپ سے اس معاہدہ سے علحدہ نہ ہونے کی مجموعی اپیل کی تھی۔ تاہم ٹرمپ نے اس معاہدہ کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے اس سے علحدگی اختیار کرلی تھی۔ امید ہیکہ منگل کو واشنگٹن کے وکلاء آئی سی جی کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کیلئے موجود رہیں گے۔