ایران پر امریکی پابندی سے ہوئے نقصان کی مکمل تلافی نہیں ہوسکتی:جرمنی

ویانا، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے کہا ہے کہ نیوکلیائی معاہدے سے ہٹنے سے ایران کو کافی معاشی نقصان ہوگا اور نئے امریکی پابندیوں کی وجہ سے وہاں سے جو کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اس نقصان کی مکمل تلافی عالمی طاقتوں کی بس کی بات نہیں ہے ۔ ہاں اگر تہران نیوکلیائی معاہدے سے نکلتا ہے تو اس کے معاشی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے ۔جرمنی کے وزیر خارجہ ہیوکو ماس نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایران سے جو کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں ان کے نقصان کی تلافی کر پانا ہمارے لئے ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس مرحلے کی بات چیت ناکام رہے گی۔ تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ اس موضوع پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے ۔