ایران پر امریکی تحدیدات کی خلاف ورزی میں چار کمپنیاں ملوث

واشنگٹن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں نے چار کمپنیوں اور پانچ افراد ایران پر عائد امریکی تحدیدات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا ہے جو ایران پر دراصل اس لئے عائد کیا گیا ہے کہ وہ نیوکلیئر توانائی کا حامل ملک بننے سے باز رہے۔ تمام کمپنیوں اور افراد کو 24 کاونٹس میں قصوروار پایا گیا ہے جہاں ٹیکنالوجی کی برآمد جیسے ہائی ٹیک مائیکرو الیکٹرانکس، بغیر منقطع ہونے والی توانائی کی سربراہی اور دیگر اشیاء جو عام طور پر فوجیوں کے زیراستعمال ہوتی ہیں۔ یہ تمام اشیاء ایران کو سربراہ کی گئی ہیں۔ دریں اثناء اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے قومی سیکوریٹی جان کارلین نے کہا کہ تمام 9 ملزمین امریکی تحدیدات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے غیرقانونی طور پر ایران کو مائیکرو الیکٹرانکس اشیاء سربراہ کیں۔ ان کا کہنا ہیکہ ایسا کرنے سے امریکی تحدیدات بے معنی ہوکر رہ جائے گی اور امریکہ کی خارجہ پالیسی بھی اثرانداز ہوگی۔ جن کمپنیوں کو قصورورار قرار دیا گیا ہے ان میں ہوسٹن کی اسمارٹ پاور سسٹم، ہسوڈا تائیوان لمیٹیڈ کارپوریشن، گواساڈ استنبول ٹریڈنگ لمیٹیڈ اور فار ریٹیل کارپوریشن، ایران شامل ہیں جبکہ جن افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے ان کے نام نہیں بتائے گئے۔