تہران۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی فوجی کمان نے پنٹگان کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران کی فضائیہ نے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔فارس نیوز ایجنسی نے اعلی فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پنٹگان کا مذکورہ بیان حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور یہ کہ ایران امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔یاد رہے کہ ماہ ستمبر کے وسط میں اے ایف پی نے اطلاع دی تھی کہ ایران نے امریکہ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کیا جائے۔