ماسکو ۔ /25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج کہا کہ حالیہ ایران نیوکلیر معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ جبکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر فرانس ایمانیول مائیکرون نے نئے معاہدے کو جو ایران کے ساتھ ہوا ہے ناقابل تبدیلی قرار دیا ۔ صدر روس ولادیمیر پوٹین نے کہا کہ ایران کا موقف مبینہ معاہدے کے سلسلے میں یہ ہے کہ یہ معاہدہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ صدر روس کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ہم مشترکہ جامع لائحہ عمل کی اس کی موجودہ شکل میں تائید کرتے ہیں ۔ وہ نیوکلیر معاہدے کا حوالہ دے رہے تھے جو عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ایسے کامیاب کام کو موجودہ صورتحال میں برعکس کیا جاسکتا ہے ۔ صدر ایران حسن روحانی نے امریکہ اور فرانس کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے کہ نیوکلیر معاہدے کو منسوخ کردیا جائے ۔