ایران نیوکلیر معاہدہ میں جھول موجود :ایرانی کمیٹی

تہران ۔ /4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی ارکان پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے کہا کہ حکومت کو ملک کے نیوکلیر معاہدہ کا جو عالمی طاقتوں کے ساتھ طئے پایا ہے دوبارہ جائزہ لینا چاہئیے ۔ کیونکہ اس سے ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے ۔ تاہم معاہدہ برقرار رہنا چاہئیے ۔ 15 رکنی کمیٹی نے کئی ہفتہ تک /14 جولائی کے معاہدہ کے متن کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس سے حکومت کی جانب سے مقررہ حدود پار کرنے کا ثبوت ملتا ہے ۔ کمیٹی نے اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد کرتے ہوئے اسے رائے دہی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔