ایران نیوکلیر معاملت کی پاسداری کررہا ہے :اقوام متحدہ اٹامک انرجی سربراہ

تہران ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ اٹامک انرجی کے سربراہ نے آج کہا ہے کہ ایران دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ تاریخی نیوکلیر معاملت کے تحت عہد کی پاسداری کررہا ہے ۔ یوکیو امینو نے تہران میں سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کردہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ آج یہ بات کہنے کے موقف میں ہے کہ ایران اس معاملت پر موثر عمل کررہا ہے۔ 2015 ء میں طئے پائی اس معاملت پر ایران کے علاوہ جرمنی ، برطانیہ ، چین ، فرانس ، روس اور امریکہ نے دستخط کئے تھے ۔ قبل ازیں صدر ایران روحانی نے اقوام متحدہ سربراہ پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے معاملت کی پاسداری کی توثیق کریں ۔ کیونکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاہدہ کی دوبارہ توثیق سے انکار کیا تھا ۔