وینا ۔ /5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیوکلیر مذاکرات کے 9 دن تک جاری رہے دور کے بعد امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج کہا کہ سفارتی کوششیں کوئی بھی رخ اختیار کرسکتی ہیں ۔ ایران کے نیوکلیر بم کی تمام راہیں مسدود ہوجائیں گی یا پھر یہ معاہدہ ہی قطعیت نہیں پائے گا ۔ سکریٹری آف اسٹیٹ نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بات واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ اب بھی کئی اہم موضوعات ہیں جن پر اختلافات برقرار ہیں ۔ عالمی طاقتیں اور ایران نے توقع ظاہر کی تھی کہ منگل کو یہ معاملت طئے پاجائے گی ۔ جان کیری نے آج ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ تقریباً 3.5 گھنٹے بات چیت کی اور یہ تاثر دیا گیا کہ مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔