ایران نیوکلیئر نہ بننے پائے نتن یاہو کا اوباما کو انتباہ

واشنگٹن ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنیامن نتن یاہو نے صدر امریکہ بارک اوباما کو راست خبردار کیا ایسی کوئی ایران معاملت کو قبول نہ کریں جس سے تہران کو ’’نیوکلیئر طاقت کا دہانہ‘‘ بننے کا موقع مل سکے۔ غزہ بحران کے بعد نتن یاہو اور اوباما کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ اسرائیلی لیڈر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے سلسلہ میں معاملت طئے کرانے اوباما کی کوششوں کے سلسلہ میں کافی فکرمند ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل ایسے کسی امکانی معاہدہ کی تائید نہیں کرتا۔ نتن یاہو نے کہا کہ انہیں توقع ہیکہ اوباما کی قیادت میں ایسا بالکل نہیں ہوگا۔