ایران میں 5.5 شدت کے زلزلہ کا جھٹکا

دوبئی ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دی یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران کے جنوب میں زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی ریختر پیما پر شدت 5.5 نوٹ کی گئی۔ زلزلہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ اس کی وجہ سے بحرین کے کچھ علاقے بھی لرز گئے۔ جیولوجیکل سروے نے مزید بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 6:34 بجے محسوس کئے گئے خصوصی طور پر یوشہر کے مشرقی علاقہ میں لوگوں کے خوفزدہ ہوکر مکانات سے باہر آجانے کی بھی اطلاع ہے۔ دوسری طرف ایران کے سرکاری ٹیلیویژن پر زلزلہ کی شدت 5.9 بتائی گئی ہے۔ یاد رہیکہ زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد ان کی شدت کا پیمانہ بدلتا رہتا ہے۔