ایران میں 19 مئی کو صدارتی انتخابات

تہران۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی شوریٰ نگہبان نے اعلان کیا ہیکہ آئندہ صدارتی انتخابات 19 مئی کو ہوں گے۔ توقع ہیکہ موجودہ صدر حسن روحانی دوسری میعاد کیلئے مقابلہ کریں گے۔ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کو روکنے کے عوض معاشی تحدیدات کے خاتمہ کیلئے عالمی طاقتوں سے معاہدہ میں کامیاب صدرروحانی کو قدامت پسندوں کے سخت دباؤ کا سامنا ہے۔

 

انڈونیشیا کی کابینہ میں رد و بدل
جکارتہ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آج انڈونیشیا کے صدر جوکو وِدودو نے ملک کی سست رفتار معیشت کی بحالی کیلئے اپنی کابینہ میں رد و بدل کیا ہے۔ 2014ء میں جوکو کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے اپنی نوعیت کے اس دوسرے اقدام کے دوران کلیدی شعبوں کے وزراء تبدیل کر دیے گئے ہیں اور دیگر کو اب تک کے مقابلے میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ عالمی بینک میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے والی سِری مْلیانی اِندراوتی کو وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ وہ جوکو وِدودو کے پیشرو سْسیلو بمبانگ یدھویونو کے دور میں بھی وزیر خزانہ رہ چکی ہیں۔ امریکہ سے تعلیم یافتہ اور 1990ء کے اواخر سے وہیں مصروفِ عمل پٹرولیم انجینئر اَرچندرا طاہار کو توانائی اور معدنی وسائل کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔