ایران میں گیس دھماکا، تین افراد ہلاک

تہران۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایرانی دارالحکومت میں واقع ایک اسپورٹس کامپلکس میں ہوئے ایک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے اسپورٹس کمپلیکس میں یہ دھماکا گیس کا ایک سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ مغربی ممالک کی پابندیوں اور اقتصادی مسائل کی وجہ سے ایران کا انفراسٹریکچر پرانا ہے، جس کی وجہ سے وہاں اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی تہران میں دو مختلف واقعات میں زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹرمپ کی بالڈرسن کو مبارکباد
واشنگٹن۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں الیکشن جیتنے پر ری پبلکن سیاستدان ٹورائے بالڈرسن کو مبارکباد دے دی ہے جبکہ نشریاتی اداروں کے مطابق اس اسپیشل الیکشن میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس کے مابین مقابلہ سخت ہے۔ سی این این کے مطابق بالڈرسن کو اس وقت صرف دو ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ الیکشن سے قبل کرائے گئے عوامی جائزوں کے مطابق بالڈرسن کو اپنے ڈیموکریٹ حریف ڈینی او کورنر پر معمولی برتری حاصل تھی۔ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات نومبر میں ہوں گے۔